عن سمرة -رضي الله عنه- مرفوعاً: «من
توضَّأَ يوم الجُمعة فَبِهَا ونِعْمَتْ، ومن اغْتَسَل فهو أفْضَل».
سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے جمعے کے دن وضو کیا، اس نے سنت پر عمل کیا اور یہ
بہت عمدہ سنت ہے اور جس نے غسل کیا، تو یہ افضل ہے“۔
Esin Hadith Caption Urdu
"من
توضَّأَ يوم الجُمعة" المراد به: الوضوء لصلاة الجمعة.
quot;فَبِهَا" أي أنه أخَذ بالسُّنة والرُّخصة،
"ونِعْمَتْ" أي: نِعم ما فعل بأخذه بالسُّنة، فهذا ثَناء عليه.
quot;ومن اغْتَسَل فهو أفْضَل" يعني: من اغْتسل
للجمعة مع الوضوء، فهو أفضل من الوضوء المُجرد عن الغُسل.
nbsp;وبهذا
أخذ جمهور العلماء، ومنهم الأئمة الأربعة، ومن أدلتهم أيضًا حديث مسلم: (من
توضأ فأحْسَن الوضوء، ثم أتَى الجُمعة فاسْتَمَع وأنْصَت غُفر له ما بين
الجمعة إلى الجمعة وزيادة ثلاثة أيام)
Esin Hadith Caption Urdu
”من
توضَّأَ يوم الجُمعة“ اس سے مراد نماز جمعے کے لیے وضو ہے۔ ”فَبِهَا“ یعنی
اس نے سنت اور رخصت کو اختیار کیا۔ ”ونِعْمَتْ“ یعنی سنت کو اختیار کر کے
اس نے اچھا کیا اور اس پر اس کی تحسین کی گئی ہے۔ ”ومن اغْتَسَل فهو
أفْضَل“ یعنی جس نے وضو کے ساتھ ساتھ جمعے کے لیے غسل بھی کیا، وہ اس وضو
سے افضل ہے، جو غسل سے خالی ہے۔ جمہور علماء اور ائمۂ اربعہ نے اسی سے
استنباط کیا ہے اور ان کے دلائل میں سے ایک دلیل صحیح مسلم کی یہ روایت ہے:
”جو شخص اچھے طریقے سے وضو کرے، پھر جمعہ کے لیے چلے، خاموش رہے اور توجہ
سے سنے تو ایک جمعے سے دوسرے جمعے تک، نیز مزید تین دن کے گناہ معاف کر دیے
جاتے ہیں“۔ -- [حَسَنْ]+ +[اسے ابنِ
ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی
نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے
روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔]
Referência: Enciclopédia Hadith @ 10035