میری طرف سے لوگوں کو (احکام الٰہی) پہنچا دو اگرچہ ایک آیت ہی ہو، اور بنو اسرائیل سے روایت کرو، اس میں کوئی حرج نہیں، اور جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
جس نے ہم پر اسلحہ اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں

قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! اس امت کا کوئی بھی انسان جو میرے بارے میں سنے، وہ یہودی ہو یا نصرانی اور وہ اس شریعت پر ایمان نہ لائے، جسے دے کر میں بھیجا گیا ہوں اور اسی حالت میں اس کی موت ہو جائے، تو وہ جہنمی ہوگا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
یہود ونصاری پر اللہ کی لعنت ہو، انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مساجد بنالیا۔ آپ ﷺ اپنی امت کو یہود و نصاریٰ کے عمل سے آگاہ کر رہے تھے۔ اور اگر یہ ڈر نہ ہوتا تو آپ ﷺ کی قبر بھی کھلی رہنے دی جاتی۔ لیکن یہ ڈر تھا کہ کہیں اسے مسجد (سجدہ گاہ) نہ بنا لیا جائے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
آزمائش جتنی بڑی ہوتی ہے اسی حساب سے اس کا بدلہ بھی بڑا ہوتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کو پسند فرماتا ہے تو اس کو آزمائش سے دوچار فرماتا ہے۔ پس جو کوئی اس سے راضی و خوش رہے تو وہ اس سے راضی رہتا ہے اور جو کوئی اس سے خفا ہو تو وہ بھی اس سے خفا ہو جاتا ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں اللہ تعالیٰ کے سامنے اس چیز سے بری ہوں کہ تم میں سے کسی کو اپنا دوست بناؤں؛ کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنا خلیل بنایا ہے، جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا تھا اور اگر میں اپنی امت سے کسی کو اپنا خلیل بناتا، تو ابوبکر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو بناتا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
منافقوں پر سب سے بھاری نماز عشا اور فجر کی نماز ہے اور اگر انھیں ان نمازوں کے ثواب کا اندازہ ہو جاتا، تو گھٹنوں کے بل چل کر آتے۔ میرا تو پختہ عزم ہو گیا تھا کہ مؤذن سے کہوں کہ وہ تکبیر کہے، پھر میں کسی کو نماز پڑھانے کے لیے کہوں اور اپنے ہم راہ کچھ لوگوں کو لے چلوں، جن کے ساتھ آگ جلانے کی لکڑیوں کے گٹھر ہوں، پھر نماز باجماعت سے پیچھے رہنے والوں کے پاس جاؤں اور ان کے گھروں کو ان کے سمیت نذر آتش کردوں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
کیا ایسا نہیں ہوتا تھا کہ اللہ نے جو کچھ حلال قرار دیا اسے وہ حرام ٹھہرا دیتے اور تم اسے حرام سمجھنے لگتے تھے؟ اور جو کچھ اللہ نے حرام قرار دیا اسے وہ حلال ٹھہرا دیتے تھے اور تم اسے حلال سمجھنے لگتے تھے؟ میں نے جواب دیا کہ: کیوں نہیں، ایسا ہی ہوتا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: یہی تو ان کی عبادت کرنا ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
جس شخص نے بدشگونی کی وجہ سے اپنا کام چھوڑ دیا اس نے شرک کیا۔ لوگوں نے دریافت کیا کہ اس کا کفارہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ (اس کا کفارہ یہ ہے کہ) تم یوں کہو ”اللَّهُمَّ لاَ خَيْرَ إلا خَيْرُكَ وَلاَ طَيْرَ إلا طَيْرُكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ“۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالٰی کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی ساجھی اور شریک نہیں، اور بے شک محمد ﷺ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ بے شک عیسٰی علیہ السلام اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور اس کا وہ کلمہ ہیں جو اس نے مریم تک پہنچایا تھا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں اور جنت اور دوزخ بر حق ہیں اللہ تعالٰی اس کو جنت میں داخل فرمائے گا خواہ اس کے اعمال کیسے ہی ہوں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
جو شخص اللہ سے اس حال میں ملے کہ وہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا اور جو شخص اللہ سے اس حال میں ملے کہ وہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو تو وہ جہنم میں داخل ہوگا۔

اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ﴿وَقَالُوا لا تَذَرُنَّ آلِهَتَكُمْ وَلا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلا سُوَاعًا وَلا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا﴾ میں ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ قومِ نوح کے چند نیک لوگوں کے نام ہیں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دی ہیں اور انھیں صاف صاف بیان کر دیا ہے۔ چنانچہ جس نے کسی نیکی کا ارادہ کیا، لیکن اس پر عمل نہ کر سکا، تو اس کےکھاتے میں اللہ تعالی اپنے یہاں ایک مکمل نیکی لکھ دیتا ہے اور اگر اس نے ارادہ کرنے کے بعد اس پر عمل بھی کر لیا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اپنے یہاں دس نیکیوں سے ساتھ سو گنا تک، بلکہ اس سے بھی زیادہ نیکیاں لکھ دیتا ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
اے میرے بندو! میں نے ظلم کو اپنے اوپر حرام کر لیا ہے اور اسےتمہارے درمیان بھی حرام قرار دیا ہے۔ لہٰذا تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔ اے میرے بندو! تم سب گمراہ ہو سوائے اس کے جسے میں ہدایت سے نواز دوں، پس تم مجھ ہی سے ہدایت مانگو میں تمہیں ہدایت دوں گا
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
اے لڑکے! میں تمھیں کچھ باتیں سکھاتا ہوں؛ اللہ (کے حقوق) کی حفاظت کرو، اللہ تمھاری حفاظت کرے گا۔ تم اللہ (کے حقوق) کا خیال رکھو ، اللہ کو اپنے سامنے پاؤ گے اور جب مانگو، تواللہ ہی سے مانگو اور جب مدد طلب کرو، تو اللہ ہی سے مدد طلب کرو۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میری امت کے سب لوگ جنت میں جائیں گے، ماسوا ان کے جنھوں نے انکار کیا۔ پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ! انکار کرنے والے کون ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جس نے میری اطاعت کی، وہ جنت میں جائے گا اور جس نے میری نافرمانی کی، اس نے انکار کیا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
کیا میں تمہیں اس کام کے لیے نہ بھیجوں جس کام کے لیے مجھے رسول اللہﷺ نے بھیجا تھا؟ (وہ یہ ہے کہ) کوئی بھی مجسمہ نہ جھوڑنا مگر اسے مٹا دینا، اور نہ کوئی اونچی قبر چھوڑنا مگر اسے زمین کے برابر کر دینا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
جو فال نکالے یا جس کے لیے فال نکالا جائے، یا جو کاہنوں کا پیشہ اختیار کرے یا جو کاہن کے پاس جائے یا جو جادو کرے یا کروائے یہ ہم میں سے نہیں۔ جو کاہن کے پاس جائے اور اس کی بات کی تصدیق کرے، اس نے محمد ﷺ کے لائے ہوئے دین سے کفر کیا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
فرشتے (اللہ کے احکام لے کر) بادلوں میں اترتے ہیں اور اس بات کا ذکر کرتے ہیں جس کا فیصلہ آسمان میں کیا گیا ہوتا ہے۔ چنانچہ شیطان چوری چھپے اسے سنتا ہے اور کاہنوں کو پہنچادیتا ہےتو وہ اس کے ساتھ اپنی طرف سے سو جھوٹ ملاکر بیان کرتے ہیں
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
ہمارا رب تبارک وتعالیٰ ہر رات جب کہ رات کا آخری ایک تہائی حصہ باقی رہ جا تا ہے، آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے اور اعلان کرتا ہے: ہے کوئی مجھ سے دعا کرنے والا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا ہے کہ میں اسے دوں؟ ہے کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں؟
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
ایک دفعہ رسول اللہﷺ دو قبروں کے پاس سے گزرے، تو فرمایا: "ان دونوں قبر والوں کو عذاب ہو رہاہے اور عذاب بھی کسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں ہو رہا ہے؛ ان میں سے ایک پیشاب کے چھینٹوں سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغل خوری کرتا پھرتا تھا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی تھیں؛ ایک مہینہ کی مسافت سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، تمام زمین میرے لیے مسجد اور حصولِ پاکیزگی کا ذریعہ بنا دی گئی۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
وہ حجرِ اسود کے پاس آئے اور اس کا بوسہ لینے کے بعد کہنے لگے: مجھے اچھی طرح سے علم ہے کہ تو ایک پتھر ہے ۔ تو نہ کچھ نقصان دے سکتا ہے اور نہ کوئی نفع۔ اگر میں نے نبی ﷺ کو تمہارا بوسہ لیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تمہارا بوسہ نہ لیتا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
جس نے ہم پر اسلحہ اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
مونچھیں تراشو اور داڑھیاں بڑھاؤ۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
منافقوں پر سب سے بھاری نماز عشا اور فجر کی نماز ہے اور اگر انھیں ان نمازوں کے ثواب کا اندازہ ہو جاتا، تو گھٹنوں کے بل چل کر آتے۔ میرا تو پختہ عزم ہو گیا تھا کہ مؤذن سے کہوں کہ وہ تکبیر کہے، پھر میں کسی کو نماز پڑھانے کے لیے کہوں اور اپنے ہم راہ کچھ لوگوں کو لے چلوں، جن کے ساتھ آگ جلانے کی لکڑیوں کے گٹھر ہوں، پھر نماز باجماعت سے پیچھے رہنے والوں کے پاس جاؤں اور ان کے گھروں کو ان کے سمیت نذر آتش کردوں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
حلال واضح ہے اور حرام بھی واضح اور ان کے درمیان کچھ مشتبہ چیزیں ہیں، جنہیں بہت سے لوگ نہیں جانتے (کہ حلال ہیں یا حرام) پھر جو شخص ان مشتبہ چیزوں سے بچا اس نے اپنے دین اور عزت کو بچا لیا اور جو ان میں پڑ گیا وہ حرام میں پڑ گیا۔

میں جس بات سے تمہیں منع کروں اس سے اجتناب کرو اور جس بات کا حکم دوں اسے مقدور بھر سر انجام دو۔ تم سے پہلی امتوں کی ہلاکت کا سبب ان کا بہت زیادہ سوالات کرنا اور ان کی اپنے انبیاء کی مخالفت کرنا بنا تھا۔

منتر، تعویذ اور ٹوٹکے سب شرک ہیں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
نماز کے بعد کے کچھ اذکار
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
مجھے سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم ہوا ہے۔ پیشانی پر اور اپنے ہاتھ سے ناک کی طرف اشارہ کیا اور دونوں ہاتھ اور دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں کی انگلیوں پر۔ اور یہ کہ ہم اپنے کپڑوں اور بالوں کو نہ سمیٹیں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
نبی ﷺ دو سجدوں کے مابین یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ”اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي“ کہ اے اﷲ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت دے، مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
رسول الله ﷺ جب اپنی نماز سے فارغ ہو کر پلٹتے، تو تین دفعہ استغفار کرتے اور فرماتے: ”اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ“ اے اللہ تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ملتی ہے، تو بڑا برکت والا ہے، اے جلا ل اور بزرگی والے!۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
نبی ﷺ کی خدمت میں ایک نابینا شخص حاضر ہوا اور پوچھا : اے الله كے رسول! میرے ساتھ کوئی شخص نہیں جو مجھے مسجد تک لے جا سکے، تو کیا میرے لئے گھر میں نماز پڑھنے کی رخصت ہے؟ آپ ﷺنے ان سے دریافت کیا: کیا تم اذان کی آواز سنتے ہو؟ انہوں نے كہا: جی ہاں،تو آپ ﷺ نےفرمایا: ”تو (مؤذن کی پکار پر) لبیک کہو“۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
ولی (کی اجازت) کے بغیر نکاح نہیں ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
نبی ﷺ کے کسی غزوے میں ایک عورت مقتول پائی گئی۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا۔ میں آپ ﷺ کے موزے اتارنے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو آپ ﷺ نے فرمایا: انہیں رہنے دو، میں نے پاؤں کو ان میں حالت طہارت (وضو) میں داخل کیا تھا۔ پھر آپ ﷺ نے موزوں پر مسح فرمایا ۔

جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو اسے چاہیے کہ اپنی ناک میں پانی ڈالے اور پھر اسے جھاڑے اور جو شخص پتھروں سے استنجا کرے اسے چاہیے کہ طاق عدد سے استنجا کرے اور جب تم میں سے کوئی سو کر اٹھے تو برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے اسے دھو لے۔ کیونکہ تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری۔

یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، یہ بتائیں کہ تکبیرِ تحریمہ اور قرأت کے مابین سکتہ میں آپ کیا پڑھتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں یہ پڑھتا ہوں: ”اللَّهُمَّ باعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب. اللهم نَقِّنِي من خطاياي كما يُنَقَّى الثوب الأبيض من الدَّنَسِ. اللهم اغسلني من خطاياي بالماء الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ .“
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
مجھے بہت زیادہ مذی آتی تھی۔ رسول اللہ ﷺ کی بیٹی کے ساتھ میرا جو رشتہ تھا اس کی بنا پر مجھے آپ ﷺ سے اس کے بارے میں پوچھنے میں شرم محسوس ہوئی۔ چنانچہ میں نے مقداد بن اسود سے کہا کہ وہ آپ ﷺ سے اس کے بارے میں دریافت کرے۔ مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے جب آپ ﷺ سے دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسے شخص کو چاہئے کہ وہ اپنا آلہ تناسل کو دھو کر وضوء کر لیا کرے“۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ کون سا عمل اللہ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟۔ آپ ﷺ نے فرمایا: نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا۔ میں نے پوچھا: اس کے بعد کون سا عمل زیادہ پسند ہے؟۔ آپ ﷺ نے فرمایا: والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا۔

میں عمرو بن ابی حسن کے پاس تھا کہ انھوں نے عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے نبی ﷺ کے وضو کے بارے میں پوچھا۔۔ اس پر انھوں نے پانی کا ایک طشت منگوایا اور لوگوں کو اس طرح سے وضوکر کے دکھایا، جیسے رسول اللہ ﷺ وضو کیا کرتے تھے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ ﷺ ایک تر مسواک کر رہے تھے۔ ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مسواک کا کنارہ آپ ﷺ کی زبان پر تھا اور آپ مسواک منہ میں لے کر منہ سے اس طرح اع، اع کی آواز نکال رہے تھے، جیسےآپ ﷺ قے کر رہے ہوں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
نبی ﷺ نے (ایک دن) عشا کی نماز میں تاخیر فرما دی۔ اس پر عمر رضی اللہ عنہ نکلے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! نماز پڑھانے کے لیے تشریف لائیے۔ عورتیں اور بچے سو چکے ہیں۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے، اس حال میں کہ آپ ﷺ کے سر مبارک سے پانی ٹپک رہا تھا اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: اگر مجھے اپنی امت
(یا آپ ﷺ نے فرمایا) اگر مجھے لوگوں کے دشواری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا، تو انھیں حکم دیتا کہ وہ اس گھڑی میں یہ نماز پڑھا کریں۔

ہم نبی ﷺ کے زمانہ میں صدقہ فطر ایک صاع گیہوں یا ایک صاع جَوْ یا ایک صاع پنير یا ایک صاع خشک انگور نکالتے تھے۔ پھر جب معاویہ رضی اللہ عنہ آئے اور گیہوں کی آمدن شروع ہوئی تو انہوں نے کہا کہ: میں سمجھتا ہوں اس کا ایک مد دوسرے اناج کے دو مد کے برابر ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
ہم نے رسول الله ﷺ کے ساتھ سحری کی۔ پھر آپ ﷺ (صبح کی) نماز کے لیے کھڑے ہوئے۔ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ سحری اور اذان میں کتنے وقت کا وقفہ ہوتا تھا؟ تو انہوں نے کہا کہ پچاس آیتیں پڑھنے کے بقدر۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
سحری کھایا کرو، اس لیےکہ سحری میں برکت ہوتی ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
یہ دو دن ایسے ہیں جن میں روزہ رکھنے سے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے۔ ایک ( رمضان کے ) روزوں کے بعد افطار کا دن ( عید الفطر) اور دوسرا وہ دن جس میں تم اپنی قربانی کا گوشت کھاتے ہو (یعنی عید الاضحی کا دن )۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
ہم نماز میں کلام کیا کرتے تھے۔ آدمی دوران نماز اپنے بغل والے شخص سے بات کرلیا کرتا تھا، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی ﴿وَقُومُوا لِلَّـهِ قَانِتِينَ﴾ ”اور اللہ تعالیٰ کے لیے باادب کھڑے رہا کرو“ اس کے بعد ہمیں نماز میں خاموش رہنے کا حکم دے دیا گیا اور بات چیت سے روک دیا گیا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں سورج گرہن ہوگیا تو آپ ﷺ نے منادی کرنے والے کو بھیجا کہ وہ کہے نماز کے لیے جمع ہو جاؤ، لوگ جمع ہو گیے اور آپ
ﷺ آگے بڑھے تکبیر ہوئی اور آپ ﷺ نے دو رکعتوں کو چار رکوع اور چار سجدوں کے ساتھ پڑھایا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
ہمیں اللہ نے آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ سکھایا ہے، لیکن آپ پر درود ہم کس طرح بھیجیں؟ آں حضرت ﷺ نے فرمایا کہ اس طرح کہو: اے اللہ !
محمد (ﷺ) پر اپنی رحمت نازل کر اور آل محمد (ﷺ)پر، جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام ) پر رحمت نازل کی ہے، بلاشبہ تو تعریف کیا ہوا اور پاک ہے۔ اے اللہ ! محمد
(ﷺ) پر اور آل محمد (ﷺ) پر برکت نازل کر، جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام ) پر برکت نازل کی ہے، بلاشبہ تو تعریف کیا ہوا اور پاک ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
جو شخص جمعہ کے دن اس طرح غسل کرتا ہے جیسے غسل جنابت کیا جاتا ہے اور پھر پہلی گھڑی میں مسجد جاتا ہے تو گویا اس نے اللہ کی خوشنودی کے لیے اونٹ قربان کیا۔ جو دوسری گھڑی میں مسجد جاتا ہے گویا اس نے گائے قربان کی۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
رسول اللہ ﷺ نے منابذہ کی بیع سے منع فرمایا تھا۔ اس کا طریقہ یہ تھا کہ ایک آدمی بیچنے کے لیے اپنا کپڑا دوسرے شخص کی طرف (جو خریدار ہوتا) پھینکتا اور اس سے پہلے کہ وہ اسے الٹے پلٹے یا اس کی طرف دیکھے اسی طرح نبی کریم ﷺ نے بیع ملامسۃ سے بھی منع فرمایا۔ اس کا یہ طریقہ تھا کہ (خریدنے والا) کپڑے کو بغیر دیکھے صرف اسے چھو دیتا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
رسول الله ﷺ نے پھلوں کو ” زہو “ سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا ہے۔ دریافت کیا گیا کہ زہو کسے کہتے ہیں؟ فرمایا: پھلوں کا (پک کر) سرخ ہونا۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم بتاؤ کہ اگر اللہ (کسی وجہ سے) پھل نہ لگائے تو تمہارے لیے اپنے بھائی کا مال کیسے حلال ہوجائے گا؟
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
اے نوجوانوں کی جماعت! جو تم میں سے نکاح کرنے کی طاقت رکھتا ہو وہ نکاح کر لے کیونکہ نظر کو نیچی رکھنے اور شرمگاہ کو (بُرائی سے) محفوظ رکھنے کا یہ ذریعہ ہے اور اگر کسی میں نکاح کرنے کی طاقت نہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ روزے رکھے کیونکہ یہ اس کی شہوت کو ختم کر دیتا ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
عورتوں کے پاس جانے سے اجتناب کرو۔ ایک انصاری شخص نے سوال کیا: یا رسول اللہ! شوہر کے قریبی رشتہ دار (بھائی، چچا زاد وغیرہ) کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ شوہر کا قریبی رشتہ دار تو موت ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
سونا سونے کے بدلہ میں اگر نقد نہ ہو تو سود ہوجاتا ہے۔ چاندی چاندی کے بدلے اگر نقد نہ ہو تو سود ہو جاتی ہے۔ گیہوں گیہوں کے بدلے میں اگر نقد نہ ہو تو سود ہوجاتا ہے۔ جَو جَو کے بدلہ میں اگر نقد نہ ہو تو سود ہوجاتا ہے ۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
نبی کریم ﷺ نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال و اسباب بیچے، اور یہ کہکوئی (سامان خریدنے کی نیت کے بغیر اصل خریداروں سے) بڑھ کر بولی نہ لگائے، کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہکوئی شخص
(کسی عورت کو) دوسرے کے پیغام نکاح پر پیغام بھیجے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
رسول الله ﷺ نے چاندی کی چاندی اور سونے کی سونے کے ساتھ خرید و فروخت سے منع فرمایا ماسوا اس کے کہ دونوں برابر سرابر ہوں اور ہمیں اجازت دی کہ ہم چاندی کو سونے کے بدلے میں جیسے چاہیں اور سونے کو چاندی کے بدلے میں جیسے چاہیں خرید سکتے ہیں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
امام اس لیے بنایاجاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ اس لیے اس کی مخالفت نہ کرو۔ جب وہ تکبیر کہے تو تکبیر کہو، جب رکوع کرے تو رکوع کرو، جب ”سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ“ کہتے تو کہو: ”رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ“ جب سجدہ کرے تو سجدہ کرو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
بیوہ کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک کہ اس سے امر
(حکم) حاصل نہ کرلیا جائے۔ اور کنواری لڑکی کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک کہ اس سے اجازت نہ لے لی جائے۔ صحابہ کرام نے دریافت کیا کہ: اے اللہ کے رسول! اس کی اجازت کیسے ہوگی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اس کی اجازت یہ ہے کہ وہ (اجازت طلب کرنے پر) خاموش رہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
جب رسول اللہ ﷺ کی بیٹی کی وفات ہوئی، تو آپ ﷺ تشریف لائے اور فرمایا کہ انھیں تین یا پانچ یا اگر تم مناسب سمجھو تو اس سے بھی زیادہ مرتبہ بیری کے پتے ملے پانی سے غسل دو اور آخر میں کافور یا ( یہ کہا کہ ) کچھ کافور کا استعمال کر لینا اور غسل سے فارغ ہونے پر مجھے بتا دینا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے ایک نذر کے بارے میں پوچھا جو ان کی والدہ نے مانی تھی اور اس کے پورا کرنے سے پہلے ہی وہ وفات پا گئی تھیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم ان کی طرف سے اسے پورا کرو۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
ہر پینے والی چیز جو نشہ آور ہو، حرام ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
جو چیز خون بہادے اور ذبح کرتے وقت اس پر اللہ تعالیٰ کا نام بھی لیا گیا ہو، تو اس کا گوشت کھاؤ۔ البتہ وہ چیز (جس سے ذبح کیا گیا ہو) دانت اور ناخن نہ ہونا چاہیے۔ میں تمھیں اس کی وجہ بھی بیان تا ہوں؛ دانت تو اس لیے نہیں کہ وہ ہڈی ہے اور ناخن اس لیے نہیں کہ وہ حبشیوں کی چھری ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میری بہن نے نذر مانی کہ وہ بیت اللہ تک پیدل ننگے پاؤں جائے گی۔اس نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لیے رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں مسئلہ پوچھوں، میں نے اس کے لیے آپ ﷺ سے مسئلہ پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ ”وہ پیدل جائے اور سوار ہو کر (بھی) جائے“۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
لوگ مسجد قباء میں صبح کی نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک آنے والا ان کے پاس آیا، اور اس نے کہا کہ آج کی رات نبی ﷺ پر قرآن نازل کیا گیا ہے اور آپ کو حکم دیا گیا ہے کہ کعبہ کی طرف رخ کریں۔ لہذا آپ لوگ بھی کعبہ کی طرف رخ کرليں
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
وہ حجرِ اسود کے پاس آئے اور اس کا بوسہ لینے کے بعد کہنے لگے: مجھے اچھی طرح سے علم ہے کہ تو ایک پتھر ہے ۔ تو نہ کچھ نقصان دے سکتا ہے اور نہ کوئی نفع۔ اگر میں نے نبی ﷺ کو تمہارا بوسہ لیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تمہارا بوسہ نہ لیتا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو الگ بیٹھا ہوا دیکھا جس نے باجماعت نماز نہیں پڑھی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا: اے فلاں ! تمہیں لوگوں کے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روک دیا؟ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں جنبی ہوگیا تھا اور میں نے پانی نہیں پایا، آپ نے فرمایا: (پانی نہ ملنے پر) تم مٹی استعمال کرتے وہ تمہارے لیے کافی تھی۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
میں نے رسول اللہ ﷺ کے ہدی کے جانوروں کے قلادے خود بٹے ،پھر انھیں نشان زد کیا اور آپ ﷺ نے انھیں قلادے پہنائے - یا (عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ) میں نے قلادے پہنائے-، پھر آپ ﷺ نے انھیں بیت اللہ کی طرف بھیج دیا اور خود مدینے میں ہی ٹھہرے رہے۔ چنانچہ آپ ﷺ پر کوئی بھی ایسی شے حرام نہیں ہوئی جو آپ
ﷺ کے لیے حلال تھی۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں نے محمد ﷺ کے ساتھ نماز کو غور سے دیکھا۔ آپ ﷺ کا قیام، رکوع، رکوع کے بعد سیدھا کھڑا ہونا، آپ ﷺ کا سجدہ اور دونوں سجدوں کے مابین بیٹھنا، آپ ﷺ کا (دوسرا) سجدہ اور سلام پھیرنے اور (نمازيوں کی طرف) رُخ كرنے کے مابین آپ ﷺ کا بیٹھنا، میں نے یہ سب اعمال تقریبا برابر پائے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
ایک شخص میدان عرفات میں تھا کہ اپنی سواری سے گر پڑا اور اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ یا فَأوْقَصَتْهُ (پس اس نے اُس ہڈی کو توڑ دیا اور وہ مرگیا) کہا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دے کر اس کے دونوں کپڑوں میں اسے کفن دے دو۔ اسے نہ خوشبو لگاؤ اور نہ ہی اس کا سر ڈھانپو۔ اسے قیامت کے دن اس حالت میں اٹھایا جائے گا کہ وہ تلبیہ پڑھتا ہو گا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
اٹھو، تاکہ میں تمہیں نماز پڑھا دوں
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
کیا وجہ ہے کہ حائضہ روزوں کی قضا تو کرتی ہے، لیکن نماز کی قضا نہیں کرتی؟ وہ کہنے لگیں کہ کیا تو حروریہ ہے؟ میں نے کہا کہ میں حروریہ نہیں ہوں، بلکہ صرف پوچھ رہی ہوں۔ اس پر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ ہمیں حیض آتا، تو ہمیں روزوں کی قضا کا حکم دیا جاتا البتہ نماز کی قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
رسول اللہ ﷺ اپنے سر پر تین دفعہ پانی ڈالا کرتے تھے
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں نے دیکھا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک شخص کے پاس آئے، جس نے اپنا اونٹ بٹھا رکھا تھا اور اسے نحر کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اسے کھڑا کر کے باندھ دو اور پھر نحر کرو، جیسا کہ محمد
ﷺ کی سنت ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
میں نبی ﷺکی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ ﷺ چمڑے سے بنے ایک سرخ خیمے میں مقیم تھے۔ اتنے میں بلال رضی اللہ عنہ (آپ ﷺ کے) وضو کا پانی لے کر نکلے، تو کوئی ان سے براہ راست یہ پانی لے رہا تھا اور کوئی اس سے یہ پانی لے رہا تھا جس نے ان سے لیا تھا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز پڑھتے تھے تو مومن عورتیں بڑی بڑی چادروں میں لپٹیں آپ ﷺ کے ساتھ نماز میں شریک ہوتیں۔ پھر (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) وہ اپنے گھروں کو لوٹ جاتیں اور اندھیرے کی وجہ سے کوئی بھی انھیں پہچان نہ پاتا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
آج تو روزہ نہ رکھنے والے اجر وثواب لے گئے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
اے انصاریو! کیا میں نے تمہیں گمراہ نہیں پایا تھا پھر تم کو میرے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت نصیب کی؟ کیا ایسا نہیں تھا کہ تم بکھرے ہوئے تھے اور اللہ نے میرے ذریعہ تمہیں باہم دگر جوڑ دیا؟ کیا تم محتاج نہیں تھے کہ پھر میرے ذریعہ سے اللہ نے تمہیں غنی ا؟

جس نے میرے ساتھ اعتکاف کیا ہو وہ اب آخری عشرے میں بھی اعتکاف کرے۔ مجھے یہ (قدر کی) رات دکھائی گئی، لیکن پھر بھلا دی گئی۔ میں نے یہ بھی دیکھا کہ اسی کی صبح کو میں کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں، اس لیے تم لوگ اسے آخری عشرہ کی طاق رات میں تلاش کرو۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
اللہ نے جو تمہیں رخصت دی ہے اس پر عمل کرو
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
ہم رمضان کے مہینے میں سخت گرمی کے وقت رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے، ہم میں سے بعض نے اپنے سر پر سخت گرمی کی وجہ سے ہاتھ رکھ لیا تھا۔ ہمارے درمیان صرف اللہ کے رسول ﷺ اور عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ روزے سے تھے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے میں زکوۃ نہیں ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میری ماں وفات پا گئی ہے اور اس کے ایک مہینے کے روزے رہ گئے ہیں۔ کیا میں اس کی طرف سے ان کی ادائیگی کر سکتا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اگر تمہاری ماں پر کوئی قرض واجب الادا ہوتا تو کیا تم اس کی طرف سے اسے ادا کرتے؟ اس نے جواب دیا کہ: ہاں۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کا قرض ادائیگی کا زیادہ حق دار ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کے ساتھ چوتھے (ذی الحجہ) کی صبح کو تشریف لائے تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ اسے (حج کو) عمرہ بنالیں۔ انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ! (عمرہ کر کے ) ہمارے لیے کیا چیز حلال ہو جائے گی؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تمام چیزیں حلال ہو جائیں گی۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
رسول الله ﷺ جب عرفہ سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے، تو آپ
ﷺ کس رفتار سے چل رہے تھے؟ انھوں نے جواب دیا کہ آپ ﷺ درمیانی رفتار سے چل رہے تھے، تاہم جب کوئی کشادہ جگہ آ جاتی، تو آپ ﷺ رفتار کو تیز کر دیتے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ روزے داود علیہ السلام کے روزے ہیں۔ اور اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نماز داود علیہ السلا کی نماز ہے۔ وہ آدھی رات تک سوتے اور پھر اس کے ایک تہائی حصے میں قیام کرتے اور جب چھٹا حصہ باقی رہ جاتا تو اس میں سو جایا کرتے تھے۔ اور آپ علیہ السلام ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن بغیر روزے کے رہا کرتے تھے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں رسول اللہ ﷺ کے سامنے لیٹی ہوتی تھی اور میرے پاؤں آپ ﷺ کے قبلے کی جانب ہوتے تھے۔ آپ ﷺ جب سجدہ کرتے تو میرے پاؤں کو دبا دیتے اور میں انہیں سمیٹ لیتی پھر آپ ﷺ کھڑے ہوتے تو میں پاؤں پھلا لیتی اور ان دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوا کرتے تھے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، آپ جب سجدہ کرتے تو تکبیر کہتے اور جب سر اٹھاتے تو بھی تکبیر کہتے اور جب دو رکعات سے اٹھتے تو بھی تکبیر کہتے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
رسول اللہ ﷺ نے مزابنہ سے منع فرمایا، یعنی باغ کے پھلوں کو اگر وہ کھجور ہیں تو خشک کھجور کے بدلے میں ناپ کر بیچا جائے۔ اور اگر انگور ہیں تو اسے خشک انگور کے بدلے ناپ کر بیچا جائے اور اگر وہ کھیتی ہے تو ناپ کر غلہ کے بدلے میں بیچا جائے۔ آپ نے ان تمام قسم کے لین دین سے منع فرمایا ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
رسول اللہ ﷺ نے نکاحِ شغار سے منع فرمایا ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
نبی ﷺ نے مخابرہ، محاقلہ، اور مزابنہ سے منع فرمایا، اسی طرح پھل کو پختہ ہونے سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا اور یہ کہ میوہ یاغلہ جو درخت پر لگا ہو، اسے دینار و درہم ہی کے بدلے بیچا جائے۔ البتہ عرایا کی اجازت دی ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
رسول الله ﷺ میرے پاس تشریف لائے، جب کہ میرے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا۔ آپ ﷺ نے پوچھا: اے عائشہ! یہ کون ہے؟ میں نے جواب دیا کہ یہ میرا رضاعی بھائی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اس بات کو دیکھ بھال لیا کرو کہ تمھارا رضاعی بھائی کون ہو سکتا ہے؟ رضاعت کا تعلق بھوک کے ساتھ ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے خیبر میں ایسی زمین ملی ہے کہ اس جیسا مال مجھے کبھی نہیں ملا اور میرے نزدیک وہ سب سے محبوب چیز ہے۔ آپ مجھے اس بارے میں کیا حکم دیتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم چاہو تو اصل زمین اپنے پاس روک رکھو اور اس کی پیداوار صدقہ کردو۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
یا رسول اللہ! میں نے ایک عورت سے شادی کر لی ہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: تو نے اسے بطور مہر کیا دیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ایک گٹھلی کے ہم وزن سونا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ تمہیں برکت دے ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی سے کیوں نہ ہو۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
انصار میں سب سے زیادہ کھیت ہمارے تھے۔ ہم اس شرط پر زمین بٹائی پر دیا کرتے تھے کہ اِن کھیتوں کی پیداوار ہماری اور اُن کھیتوں کی پیداوار اُن کی (بٹائی پر لینے والوں کی)۔ بعض اوقات ایسا ہوتا کہ یہ زمین تو پیداوار دے دیتی، لیکن اس زمین سے کچھ بھی پیداوار نہ ہوتی۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایسا کرنے سے منع فرما دیا۔ تاہم آپ ﷺ نے چاندی (دراہم) کے عوض میں (زمین بٹائی پر دینے سے) منع نہیں فرمایا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
کوئی عورت کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ منائے سوائے اپنے شوہر کے مرنے پر کہ اس پر چار مہینے دس دن تک سوگ کرے اور (ان ایام یعنی زمانہ عدت میں) عصب کے علاوہ نہ تو کوئی رنگین کپڑا پہنے، نہ سرمہ ڈالے اور نہ خوشبو لگائے۔ البتہ حیض سے پاک ہوتے وقت تھوڑا سا قسط یا اظفار استعمال کرے تو قباحت نہیں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
کوئی شخص اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں لکڑی گاڑنے سے نہ روکے۔ پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ کیا بات ہے کہ میں تمہیں اس سے منہ پھیرنے والا پاتا ہوں؟ اللہ کی قسم! میں تو اسے تمہارے شانوں کے درمیان ڈال ہی کر رہوں گا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
یہ مسنون ہے کہ جب کوئی شخص ثیبہ کی موجودگی میں کسی باکرہ (کنواری) کو بیا ہ لائے، تو اس کے ہاں سات رات تک قیام کرے اور پھر باریاں مقرر کرے اور اگر کسی ثیبہ (غیر کنواری) سے شادی کرے، تو اس کے ہاں تین رات تک قیام کرے اور پھر باریاں طے کرے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
رسول اللہ ﷺ نے حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کے بارے میں فرمایا: وہ میرے لیے حلال نہیں ہے۔ رضاعت کی وجہ سے بھی وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب کی وجہ سے حرام ہوتے ہیں اور وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
اے اللہ! سر منڈوانے والوں پر رحم فرما۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور بال کٹوانے والوں پر؟ آپ
ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! سر منڈوانے والوں پر رحم فرما۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! اور بال کٹوانے والوں پر؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! سر منڈوانے والوں پر رحم فرما۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ !
اور بال کٹوانے والوں پر؟ آپ ﷺ نے فرمایا اور بال کٹوانے والوں پر۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والے کو پتہ چل جائے کہ اس کا کتنا گناہ ہے تو وہ اس کے سامنے سے گزرنے کے بجائے چالیس تک کھڑے رہنے کو اپنے لیے بہتر سمجھے گا۔ ابو نضر (راوی) کہتے ہیں: مجھے یاد نہیں کہ انہوں نے چالیس دن یا چالیس ماہ یا چالیس سال کہا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
جو شخص کسی غلام میں اپنے حصہ کو آزاد کر دے ، تو کسی عادل شخص سے غلام کی قیمت لگوائی جائے گی اور اس کے بقیہ شرکا کے حصے کی قیمت بھی اسے ادا کرنی ہو گی ، بشرطے کہ اس کے پاس غلام کی قیمت کے بقدر مال ہو۔ اس طرح پورا غلام اس کی طرف سے آزاد ہو جائے گا ...
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں نےابن عباس رضی اللہ عنہما سے تمتع کے بارے میں پوچھا تو آپ نے مجھے اس کے کرنے کا حکم دیا، پھر میں نے قربانی کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ:تمتع میں ایک اونٹ، یا ایک گائے یا ایک بکری (کی قربانی واجب ہے) یا کسی (اونٹ یا گائے وغیرہ کی) قربانی میں شریک ہو جائے، ابوجمرہ نے کہا کہ بعض لوگ تمتع کو ناپسندیدہ قرار دیتے تھے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
بے شک یہ نشانیاں ہیں، جنھیں اللہ تعالیٰ بھیجتا ہے۔ یہ کسی کی موت و حیات کی وجہ سے نہیں آتیں، بلکہ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ اس لیے جب تم اس طرح کی کوئی چیز دیکھو، تو فوراً اللہ تعالیٰ کے ذکر، دعا اور استغفار میں لگ جاؤ۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
یا رسول اللہ! سورج غروب ہوگیا اور نماز عصر پڑھنا میرے لیے ممکن نہ ہوسکا۔ اس پر نبی ﷺ نے فرمایا:اللہ کی قسم! نماز میں نے بھی نہیں پڑھی ہے۔ جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پھر ہم وادی بطحان گئے، آپ ﷺ نے وہاں نماز کے لیے وضو کیا، ہم نے بھی وضو کیا۔ آپ ﷺ نے سورج غروب ہونے کے بعد عصر کی نماز پڑھی اور اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھی۔

يا رسول الله! لوگوں کو کیا ہوا کہ انھوں نے احرام کھول دیا ہے، حالاںکہ آپ نے ابھی تک اپنے عمرے کا احرام نہیں کھولا ہے؟۔ آپ ﷺ نے جواب دیا: میں نے اپنے سر کے بالوں کو گوندھ رکھا ہے اور اپنی ہدی (قربانی کے جانور) کو قلادہ پہنا رکھا ہے۔ اس لیے میں اس وقت تک حلال نہیں ہو سکتا (احرام نہیں کھول سکتا) جب تک اپنی ہدی نحر نہ کر لوں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں نے اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر رات گزاری۔ نبی اکرم ﷺ رات میں نماز (تہجد) کے لیے اٹھے، میں بھی اٹھا اور آپ کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا، آپ ﷺ نے میرے سر سے پکڑ کر مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کر دیا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
مجھے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لایا گیا، تو جوئیں سر سے میرے چہرے پر گر رہی تھیں۔ آپ ﷺ نے (یہ دیکھ کر فرمایا ) میں نہیں سمجھتا تھا کہ تم اتنی تکلیف میں ہو گے۔ یا (آپ نے یوں فرمایا کہ ) میں نہیں سمجھتا تھا کہ تم اتنی جہد (مشقت) میں ہو گے۔ کیا تمھیں ایک بکری مل سکتی ہے؟ میں نے کہا کہ نہیں! آپ ﷺ نے فرمایا کہ پھر تین دن کے روزے رکھو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
سجدہ سہو کے بارے میں ذو الیدین کی حدیث
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
غزوہ ذات الرقاع میں خوف کی نماز پڑھنے کا طریقہ
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میری بیوی نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا ہے جس کا رنگ کالا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے پوچھا کہ تمہارے پاس اونٹ ہیں؟ اس نے عرض کیا کہ ہاں، آپ
ﷺ نے پوچھا: ان کے رنگ کیا ہیں؟ اس نے جواب دیا کہ ان کے رنگ سرخ ہیں۔ آپ ﷺ نے مزید پوچھا کہ کیا ان میں کوئی خاکستری رنگ کا بھی ہے؟ اس نے جواب دیا کہ ہاں، ان میں خاکستری رنگ کے بھی ہیں۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا کہ تمہارا کیا خیال ہے کہ یہ خاکستری رنگ کے اونٹ کہاں سے آ گئے؟ اس نے جواب دیا کہ کوئی رگ ہو گی جس نے انہیں کھینچ لیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تو پھر اُسے بھی کسی رگ ہی نے کھینچ لیا ہو گا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
اے عبد بن زمعہ! یہ بچہ تیرے ہی ساتھ رہے گا، کیونکہ بچہ اسی کا ہوتا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو اور زانی کے حصہ میں صرف پتھر آتے ہیں۔ اور اے سودہ ! تو اس لڑکے سے پردہ کیا کر۔ چنانچہ سودہ رضی اللہ عنہا کو اس لڑکے نے پھر کبھی نہیں دیکھا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
یقیناً یہاں رہ کر بھی اگر تم کوئی نیک عمل کرو گے، اللہ کی رضا کی نیت سے، تو اس سے تمھارے درجے بلند ہوں گے اور شاید ابھی تم زندہ رہو گے اور بہت سے لوگوں (مسلمانوں) کو تم سے فائدہ پہنچے گا اور بہتوں (کفار و مرتدین) کو نقصان۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
(تجارتی) قافلوں سے آگے جاکر نہ ملاکرو ( بلکہ ان کو منڈی میں آنے دیا کرو ) کسی کی بیع پر بیع نہ کرو اور نہ ہی (خریداری کی نیت کے بغیر)محض ریٹ بڑھانے کے لئے بولی لگاو اور کوئی شہری شخص (دلال بن کر) کسی دیہاتی کی طرف سے نہ بیچے اور (بیچنے کے لیے) اونٹنیوں اور بکریوں کے تھنوں میں دودھ کو روک کر نہ رکھو .
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
اب تمہارا خرچ اس کے ذمے نہیں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کے زمانہ میں اپنی بیوی پر زنا کا الزام لگایا اور اس کے بچہ کو اپنا بچہ ماننے سے انکار کر دیا تو نبی کریم ﷺ نے دونوں کو حکم دیا تو ان دونوں نے لعان کیا، جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا۔ پھر آپ ﷺ نے بیٹے کا فیصلہ عورت کے حق میں کیا اور دونوں لعان کرنے والوں کے درمیان علیحدگی کرا دی۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
تمہارا اب اس عورت پر کوئی اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میرا مال؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تمہارا کوئی مال نہیں۔ اگر تم اس کے معاملہ میں سچے ہو تو وه تمہارے اس کی شرم گاہ کو حلال کرنے کے بدلے ميں ہے اور اگر تم نے اس پر جھوٹی تہمت لگائی ہے تو وہ (مال) تمہارے ليے اس عورت سے اور بھی زيادہ دور ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
(زمانہ جاہلیت میں) جب کسی عورت کا شوہر مر جاتا تو وہ ایک تنگ وتاریک کوٹھڑی میں چلی جاتی،اور گھٹیا قسم کے کپڑے پہنتی، وہ نہ خوشبو لگاتی اورنہ ہی زیب وزینت کی کوئی اور چیز استعمال کرتی یہاں تک کہ (اسی حالت میں) ایک سال گزر جاتا۔ پھر کسی جانور -
گدھے، یا پرندے یا بکری - کو اس کے پاس لایا جاتا اور وہ اس کے ساتھ اپنا جسم رگڑتی !
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
اللہ کے رسول سے سونے اور چاندی کی شکل میں ملنے والی گری پڑی چیز کے بارے میں پوچھا گیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا، اس کی ڈوری اور کپڑے کی تشہیر کرو۔ پھر ایک سال تک اس کی تشہیر کرو، پھر اگر تم نے اسے خرچ کر لیا، تو وہ تمہارے پاس ودیعت ہوگی۔ جب کبھی بھی اس کا مالک آئے، تمہیں ادا کرنا پڑے گا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
اگر وہ میری ربیبہ نہ ہوتی (یعنی میری بیوی کی بیٹی نہ ہوتی) جب بھی میرے لیے حلال نہ ہوتی۔ وہ تو میری رضاعی بھتیجی ہے۔ مجھ کو اور ابوسلمہ دونوں کو ثویبہ نے دودھ پلایا ہے۔ چنانچہ اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو میرے سامنے نکاح کے لیے پیش نہ کرو۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
حق ’وِلاء‘ اسے حاصل ہوگا جو آزاد کرے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
اللہ عزوجل نے مکہ کو ہاتھی والوں سے روک دیا، اور وہاں کے باشندوں پر اپنے رسول اور مومنوں کو مسلط ا۔ یہ نہ تو مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال تھا، اور نہ میرے بعد کسی (کی دراندازی) کے لیے حلال ہو گا۔ یہ دن کے تھوڑے سے وقت کے لیے میں میرے لیے حلال ہوا اور اس وقت وہ پہلے کی طرح حرام ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
کسی وقت آپ ﷺ نے ہمیں نمازِ خوف پڑھائی، ایک جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہوئی اور دوسری دشمن کے مقابلے میں تھی، جو آپ کے ساتھ تھے وہ آپ ﷺ کے ساتھ ایک رکعت پڑھ کر چلے گئے، دوسری جماعت آئی آپ نے ایک رکعت انہیں پڑھائی۔ دونوں جماعتوں نے (باقی ماندہ) ایک ایک رکعت پوری کی۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ان کے ذریعے سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ لوگوں میں سے کسی کے مرنے پر انہیں گرہن نہیں لگتا۔ جب تمہیں اللہ کی ان نشانیوں میں سے کوئی نظر آئے تو نماز پڑھا کرو اور دعا کیا کرو یہاں تک کہ تمھیں لاحق ہونے والی وہ کیفیت دور ہوجائے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
مجھے حکم دیا گیا کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
رسول اللہ ﷺ اپنی نماز کا آغاز ”اللَّهُ أَكْبَرُ“ کہہ کر فرمایا کرتے تھے اور﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ سے قراءت شروع کر تے تھے اور جب آپ ﷺ رکوع کرتے تو نہ اپنا سر اونچا رکھتے اور نہ اُسے جھکائے رکھتے بلکہ درمیان میں رکھتے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے اس وقت سوال کیا، جب آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما تھے کہ رات کی نماز کے بارے میں آپ ﷺ کیا فرماتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا:دو دو رکعت (کر کے پڑھو) اور جب صبح ہونے کا خدشہ ہو، تو ایک رکعت پڑھ لو؛ وہ تمھاری ساری نماز کو طاق کر دے گی۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
کیا میں تمھیں سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤں؟
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
سات ہلاک کرنے والی چيزوں (گناہوں) سے بچو
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالٰی کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی ساجھی اور شریک نہیں، اور بے شک محمد ﷺ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ بے شک عیسٰی علیہ السلام اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور اس کا وہ کلمہ ہیں جو اس نے مریم تک پہنچایا تھا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں اور جنت اور دوزخ بر حق ہیں اللہ تعالٰی اس کو جنت میں داخل فرمائے گا خواہ اس کے اعمال کیسے ہی ہوں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
جو شخص اللہ سے اس حال میں ملے کہ وہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا اور جو شخص اللہ سے اس حال میں ملے کہ وہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو تو وہ جہنم میں داخل ہوگا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
سب سے افضل ذکر ”لا إلٰہَ إلا الله“ ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
ایک شخص لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا۔ وہ اپنے کارندے کو
(جب اس کی وصولی کے لئے بھیجتا تو) تو اس سے کہتا: اگر تم کسی تنگ دست کے پاس آو تو اس سے درگزر کرنا ۔ ہو سکتا ہے کہ اللہ بھی ہم سے درگزر کرے۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ”جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملا تو اللہ نے اسے بخش دیا۔ “
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
حلال واضح ہے اور حرام بھی واضح اور ان کے درمیان کچھ مشتبہ چیزیں ہیں، جنہیں بہت سے لوگ نہیں جانتے (کہ حلال ہیں یا حرام) پھر جو شخص ان مشتبہ چیزوں سے بچا اس نے اپنے دین اور عزت کو بچا لیا اور جو ان میں پڑ گیا وہ حرام میں پڑ گیا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
ایک بندے نے گناہ کیا، پھر کہنے لگا: اے اللہ! میرا گناہ معاف کر دے۔ اس پر اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا اور وہ جانتا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ کو معاف کر دیتا ہے اور گناہ پر گرفت بھی کرتا ہے
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
ہر نیک کام صدقہ ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
جنت میں چغل خور نہیں جائے گا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے، ورنہ خاموش رہے اور جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنے پڑوسی کا اکرام کرے اور جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
حیا ایمان کا حصہ ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
جس شخص نے دس مرتبہ یہ کلمات کہے: ”لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ“ تو اس کا یہ عمل اس شخص کی طرح ہے جس نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلام آزاد کیے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
نبی اکرم ﷺ خوش بو نہیں لوٹاتے تھے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
جو شخص کسی جگہ ٹھہرے اور یہ دعا پڑھے: ”أَعُوذُ بِكَلِمات اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ“ (میں اللہ تعالی کی مخلوق کے شر سے اللہ تعالی کے مکمل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں) تو اس کے وہاں سے روانہ ہونے تک اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
ہمیں تکلُّف سے منع کیا گیا ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
ایک دفعہ رسول اللہﷺ دو قبروں کے پاس سے گزرے، تو فرمایا: "ان دونوں قبر والوں کو عذاب ہو رہاہے اور عذاب بھی کسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں ہو رہا ہے؛ ان میں سے ایک پیشاب کے چھینٹوں سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغل خوری کرتا پھرتا تھا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا۔ میں آپ ﷺ کے موزے اتارنے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو آپ ﷺ نے فرمایا: انہیں رہنے دو، میں نے پاؤں کو ان میں حالت طہارت (وضو) میں داخل کیا تھا۔ پھر آپ ﷺ نے موزوں پر مسح فرمایا ۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو اسے چاہیے کہ اپنی ناک میں پانی ڈالے اور پھر اسے جھاڑے اور جو شخص پتھروں سے استنجا کرے اسے چاہیے کہ طاق عدد سے استنجا کرے اور جب تم میں سے کوئی سو کر اٹھے تو برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے اسے دھو لے۔ کیونکہ تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ کون سا عمل اللہ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟۔ آپ ﷺ نے فرمایا: نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا۔ میں نے پوچھا: اس کے بعد کون سا عمل زیادہ پسند ہے؟۔ آپ ﷺ نے فرمایا: والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
ہمیں اللہ نے آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ سکھایا ہے، لیکن آپ پر درود ہم کس طرح بھیجیں؟ آں حضرت ﷺ نے فرمایا کہ اس طرح کہو: اے اللہ !
محمد (ﷺ) پر اپنی رحمت نازل کر اور آل محمد (ﷺ)پر، جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام ) پر رحمت نازل کی ہے، بلاشبہ تو تعریف کیا ہوا اور پاک ہے۔ اے اللہ ! محمد
(ﷺ) پر اور آل محمد (ﷺ) پر برکت نازل کر، جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام ) پر برکت نازل کی ہے، بلاشبہ تو تعریف کیا ہوا اور پاک ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
رسول اللہ ﷺ نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
ہر پینے والی چیز جو نشہ آور ہو، حرام ہے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | پرتگالی
اے انصاریو! کیا میں نے تمہیں گمراہ نہیں پایا تھا پھر تم کو میرے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت نصیب کی؟ کیا ایسا نہیں تھا کہ تم بکھرے ہوئے تھے اور اللہ نے میرے ذریعہ تمہیں باہم دگر جوڑ دیا؟ کیا تم محتاج نہیں تھے کہ پھر میرے ذریعہ سے اللہ نے تمہیں غنی ا؟
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
بے شک یہ نشانیاں ہیں، جنھیں اللہ تعالیٰ بھیجتا ہے۔ یہ کسی کی موت و حیات کی وجہ سے نہیں آتیں، بلکہ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ اس لیے جب تم اس طرح کی کوئی چیز دیکھو، تو فوراً اللہ تعالیٰ کے ذکر، دعا اور استغفار میں لگ جاؤ۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
ہم نے رسول اللہ ﷺ سے اس بات پر بیعت کی کہ مشکل اور آسانی میں، چستی و سستی میں اور خود پر ترجیح دیے جانے کی صورت میں بھی سنیں گے اور اطاعت کریں گے۔ اور اس بات پر بیعت کی کہ ہم اقتدار کے معاملے میں اصحاب اقتدار سے تنازع نہیں کریں گے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
تم پر (مستقبل میں) کچھ ایسے امیر مقرر کیے جائیں گے جن کے کچھ کام تمہیں بھلے لگیں گےا ور کچھ برے۔ جس نے ان (کے برے کاموں ) کو ناگوار جانا وہ گناہ سے بری ہے اور جس نے ان کے خلاف آواز اٹھائی وہ سلامت رہا۔ سوائے اس شخص کے جو (ان کے برے کاموں پر) راضی رہا اور اس نے ان کی پیروی کی (ایسا شخص انہی کی طرح ہلاکت میں پڑے گا)۔ لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا ہم ان سے قتال (مسلح لڑائی) نہ کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں (ایسا نہ کرنا) جب تک کہ وہ تم میں نماز قائم کرتے رہیں۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میری طرف سے لوگوں کو (احکام الٰہی) پہنچا دو اگرچہ ایک آیت ہی ہو، اور بنو اسرائیل سے روایت کرو، اس میں کوئی حرج نہیں، اور جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
دین خیر خواہی کا نام ہے
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
جو (امیر کی) اطاعت سے نکل گیا اور اس نے (مسلمانوں کی) جماعت چھوڑ دی اور اسی حال میں مر گیا تو وہ جاہلیت کی موت مرا۔ اور جو شخص کسی جھنڈے تلے اندھی تقلید میں لڑے یا تعصب کی بنا پر غصہ کرے یا تعصب کی دعوت دے یا مدد بھی کرے اور پھر قتل کر دیا جائے تو وہ جاہلیت کی موت مرے گا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
اللہ نے اپنے رسول کو اجازت دی تھی لیکن تمہیں اجازت نہیں دی ہے۔ اور مجھے بھی صرٖف دن کی ایک ساعت کے لیے اجازت ملی تھی۔ پھر آج اس کی حرمت اسی طرح پلٹ آئی جس طرح کل اس کی حرمت تھی۔ اب جو ہاں حاضر ہے اسےچاہئے کہ غیر حاضر کو یہ بات پہنچا دے
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
بے شک اللہ تعالی نے ہر کام کو اچھے طریقے سے کرنا ضروری قرار دیا ہے، پس جب تم قتل کرو تو اچھے طریقے سے قتل کرو اور جب (جانور) ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو لہٰذا یہ ضروری ہے کہ تم میں سے کوئی بھی شخص اپنی چھری کو خوب تیز کرلے اور ذبح کیے جانے والے جانور کو آرام پہنچائے۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
میں جس بات سے تمہیں منع کروں اس سے اجتناب کرو اور جس بات کا حکم دوں اسے مقدور بھر سر انجام دو۔ تم سے پہلی امتوں کی ہلاکت کا سبب ان کا بہت زیادہ سوالات کرنا اور ان کی اپنے انبیاء کی مخالفت کرنا بنا تھا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
نبی ﷺ کا اخلاق تو قرآن ہی تھا۔
زبان : عربي | انگریزی زبان | فرانسیسی زبان | اسپینی | اردو | انڈونیشیائی زبان | بنگالی زبان | ایغور | پرتگالی
عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ میں نے آپ ﷺ کو اپنےسینے کے ساتھ سہارا دے رکھا تھا۔ عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ اپنے ہاتھ میں ایک تازہ مسواک لیے اسے کر رہے تھے۔ آپ ﷺ مسلسل مسواک کی طرف دیکھ رہے تھے۔